احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

 لاہور: ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے احسن اقبال کا معافی نامہ منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا۔

عدالت عالیہ نے احسن اقبال سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ مخالفت کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے، آپ ایک پڑھے لکھے اور سمجھدار انسان ہیں، سیاسی رہنماؤں میں آپ کا ایک مقام ہے، لوگوں کے لیے آپ کو رول ماڈل ہونا چاہیے، موجودہ حکمرانوں کو مخالف نہ سمجھیں، دوبارہ ایسی حرکت نہ کریں جس سے دوبارہ ایسی صورت حال پیدا ہو۔

احسن اقبال نے معزز عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آکر کچھ کہہ گیا تھا لیکن اب میں آئندہ سے مزید محتاط ہو جاؤں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب!

واضح رہے کہ احسن اقبال نے چند ماہ قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی کسی جج یا فوجی کی ہے تاہم اب بہت ہوگیا چیف جسٹس صاحب۔ اگر چیف جسٹس کی توہین ہوتی ہے تو میری بھی توہین ہوتی ہے، اگر میں نے کسی کو غلط لگادیا تو ثبوت دیں توہین نہ کریں۔

The post احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MhixUu