بھارتی حکومت میں شدت پسند گروہ حاوی ہورہا ہے، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی حکومت میں شدت پسند گروہ حاوی ہورہا ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات  بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بھارت میں شدت پسند گروہ حاوی ہورہا ہے جب کہ بھارتی حکومت بھی اسی گروہ کے زیراثرہے۔

بھارت کی جانب سے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کرنے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت نے ملاقات کی ہامی بھری تھی اور اب اپنی ہی بات سے مکر گیا جس سے لگتا ہے کہ بھارت اپنی اندرونی سیاست میں پھنس گیا ہے، وہاں شدت پسند گروہ حاوی ہورہا ہے جب کہ بھارتی حکومت بھی اسی گروہ کے زیرِاثرہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات طے کرکے مُکرگیا

فواد چوہدری نے کہا کہ  پاکستا ن مذاکرات کے لئے تیار ہے اور بھارت پیچھے ہٹ گیا جس سے بھارت کی کمزوری کھل کر سامنے آگئی، بھارت کے اقدام سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہوئی، ہم امن کے خواہاں اورلوگوں کو غربت سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دنیا نے دیکھ  لیا کہ پاکستان آج امن کی طرف کھڑا ہے اور بھارت امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کو خطے میں امن اوربھارت کو سیاست کی فکرہے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر کوئی بات نہیں ہوسکتی، اور گفتگو نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، بھارت کے ساتھ  تعلقات میں بہتری خطے میں امن کے لئے اہم ہیں، امن کے لئے ایک موقع تھا جس کو بھارت نے ضائع کیا۔

The post بھارتی حکومت میں شدت پسند گروہ حاوی ہورہا ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DlJrM1