باجوڑ: تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں لیویز نائب صوبیدار سرفراز شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں لیویز صوبیدار سرفراز شہید ہوگئے۔ لیویز ذرائع کےمطابق نائب صوبیدار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے اور پولیو ڈیوٹی تقسیم کرنے کے بعد اپنی پوسٹ واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار سرفراز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے حادثہ پر پہنچی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
The post باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز نائب صوبیدار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OTvtSA