بھارت میں امتیازی سلوک برتنے پر مودی سرکار کے خلاف مسلمان شہری سراپا احتجاج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت میں امتیازی سلوک برتنے پر مودی سرکار کے خلاف مسلمان شہری سراپا احتجاج

پونے: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سرکاری نوکریوں اورتعلیم کے لئے وقف کوٹے میں عمل در آمد نہ ہونے، بنیادی سہولیات کے فقدان اور زمینیوں پر قبضے کے خلاف مسلمانوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر  پونے میں ہزاروں مسلمانوں نے مودی سرکار کے امتیازی اقدامات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس میں مطالبات درج تھے۔

مظاہرین نے شہرکی مرکزی شاہراؤں کو جام کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلمان طلبا کو اسکول، کالجوں اور جامعات میں داخلے نہیں دیئے جاتے جب کہ مسلمانوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے لیے مختص کوٹے میں بھی نقب لگائی جا رہی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ گائے کی حفاظت کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے جس کے سدباب کے لیے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں معصوم افراد کے قتل سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرایا جائے۔

مقررین نے حکومت سے دعویٰ کیا کہ گائے ماتا کی حفاظت کے نام پر مسلمانوں کو قتل کرنے والے ہندو جنونیوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ وقف املاک بورڈ مسلمانوں کو بے گھر کرنے پر تلا ہوا ہے۔ مودی سرکار کے دوران وقف بورڈ نے مسلمانوں کی زمینیں چھین لیں۔ غیر قانونی طریقے سے چھینی گئی مسلمانوں کی زمینیں بھی واپس دلائی جائیں۔

The post بھارت میں امتیازی سلوک برتنے پر مودی سرکار کے خلاف مسلمان شہری سراپا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2O4Ty8E