پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو

 واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے جب کہ امید ہے کہ نئی پاکستانی قیادت  کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل حل کرنے کے لیے کام کیا جاسکے گا۔

پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں امریکی  وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے جب کہ امید ہے پاکستان اور امریکا ماضی کو پیچھے چھوڑ کر نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کو بہت سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے لہذا پر امید ہیں کہ نئی پاکستانی قیادت  کے ساتھ مل کر مشترکہ مسائل حل کرنے کے لیے کام کیا جاسکے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج اسلام آباد پہنچیں گے

امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، مائیک پومپیو کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف کی  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات طے ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

The post پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے تعاون کرے، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MLJ5Cs