این آراو کیس؛ آصف زرداری نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

این آراو کیس؛ آصف زرداری نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کا 29 اگست کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق این آر او کیس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سپریم کورٹ کا 29 اگست کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے نظرثانی درخواست دائر کردی ہے، نظر ثانی درخواست فاروق ایچ نائیک نے دائر کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نیب کے کیسز سے پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، قانون کے تحت کسی شخص کے ماضی کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مانگی جاسکتی، لیکن عدالت نے29 اگست کو آصف زرداری، ان کے بچوں اور اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہے، اثاثوں سے متعلق پرانا ریکارڈ دستیاب نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس قانون پانچ سالوں کے اثاثوں کے جائزے کی اجازت دیتا ہے اور الیکشن ایکٹ کے تحت صرف تفصیلات مانگی جاسکتی ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا لیکن 29 اگست کو سپریم  کورٹ کی جانب سے دیا گیا حکم کسی قانون کی بنیاد پر نہیں تھا، اثاثوں کی تفصیلات مانگنا بینادی حقوق اور آرٹیکل 4، 175 اور 187 کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این آر او میں میرا کوئی کردار نہیں

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  عدالتی حکم سے معصومیت ثابت کرنے کا بوجھ آصف زرداری پر ڈال دیا گیا ہے جب کہ سابق صدر نیب کے مقدمے سے بری ہو کر اپنی معصومیت ثابت کرچکے ہیں، اور ان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،  ان کے  خلاف جھوٹے مقدمے کوئی نئی بات نہیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

The post این آراو کیس؛ آصف زرداری نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NQ6NNL