پی سی بی چیئرمین بننے کیلیے ملکی شہریت کا حامل ہونا ضروری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی سی بی چیئرمین بننے کیلیے ملکی شہریت کا حامل ہونا ضروری

 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کیلیے ملکی شہریت کا حامل ہونا ضروری ہے جب کہ کسی بھی جرم میں ملوث شخص کو عہدہ نہیں مل سکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی ازخود استعفی دے دیا،ان کی جگہ عبوری طور پر ذمہ داری پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر افضل حیدر نے سنبھالی، اب الیکشن کے بعد احسان مانی کا تقرر ہوا ہے۔

پی سی بی کے موجودہ آئین کے مطابق کسی بھی وجہ سے اگر چیئرمین کا عہدہ خالی ہو تو نئے انتخابات تک الیکشن کمشنر بورڈ کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں،البتہ انھیں محدود اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔ ان میں روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلانا شامل ہیں، ان کو بڑے اور طویل المدتی فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں،ان کی بنیادی ذمہ داری نئے چیئرمین کیلیے صاف شفاف انتخاب کا انعقاد ہے۔

آئین کے مطابق بطور چیئرمین امیدوار کیلیے کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا کالج سے گریجویٹ یا اس کے مساوی تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ انھیں متعلقہ انتظامی تجربہ بھی حاصل ہونا چاہیے، کوئی بھی ایسا شخص چیئرمین نہیں بن سکتا جو پاکستانی شہری نہ ہو یا پھر وہ اپنی شہریت ترک کرچکا ہو، کسی بھی جرم میں ملوث یا بدانتظامی کی وجہ سے اپنے عہدے سے برطرف ہونے والا شحص بھی یہ ذمہ داری حاصل نہیں کرسکتا۔

اسی طرح اگر کوئی شخص ذہنی یا جسمانی وجوہات کی بنا پر بورڈ کے معاملات چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو وہ بھی یہ ذمہ داری حاصل نہیں کرسکتا۔

The post پی سی بی چیئرمین بننے کیلیے ملکی شہریت کا حامل ہونا ضروری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NQYVrY