شان مسعود نے افغانستان کے اسپن اٹیک کو خطرناک قرار دیدیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شان مسعود نے افغانستان کے اسپن اٹیک کو خطرناک قرار دیدیا

لاہور: شان مسعود نے افغانستان کے اسپن اٹیک کو خطرناک قرار دیدیا۔

آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ کہ آج کے میچ میں راشد خان اور دیگراسپنرز کی موجودگی میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو ایک چیلنج درپیش ہوگا، پاکستان کی طرح افغانستان نے بھی یواے ای میں کافی کرکٹ کھیلی ہے،کنڈیشز دونوں ٹیموں کیلیے یکساں ہوں گی، افغانستان نے تو سری لنکا کو ٹورنامنٹ سے ہی باہر کر دیا حالانکہ گزشتہ سال آئی لینڈرز  نے ہمارے ساتھ سخت مقابلہ کیا تھا۔

شان مسعود  نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ایک میچ جیت کر سپر فور میں جگہ بنا سکتے ہیں لیکن اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں، اگلے میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنانا اور ٹائٹل جیتنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کسی ایک میچ کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھانا درست نہیں، فخر زمان اور امام الحق مسلسل بہترین کھیلتے آئے ہیں، اوپنرز نے گزشتہ سیریز میں کئی ریکارڈز بنائے، فخرزمان کی کارکردگی بھی شاندار ہے، امام الحق نے 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4 سنچریز بنائیں،وہ پہلی بار بھارت کیخلاف کھیل رہے تھے، ہوسکتا ہے کہ اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے ہوں، پاکستان 280 رنز بناکرمیچ جیت سکتا تھا لیکن بھارتی بولرز  نے ہمیں غلطیوں پر مجبور کیا۔

 

The post شان مسعود نے افغانستان کے اسپن اٹیک کو خطرناک قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2QNFOB1