لاہور کے مال روڈ اور ہال روڈ سے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور کے مال روڈ اور ہال روڈ سے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم

 لاہور: ہائی کورٹ نے  مال روڈ اور ہال روڈ پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ پر غیر قانونی پارکنگ  اسٹینڈز  کے قیام کے خلاف درخواست پر سماعت کی، ہال روڈ کے صدر شبیر لبھا نے واضح کیا کہ ہال روڈ پر ایسوسی ایشن نے کوئی پارکنگ اسٹینڈ نہیں بنایا۔

جسٹس علی اکبر قریشی نے باور کرایا کہ کسی کو ریاست کی اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ پارکنگ کمپنی فوری طور پر جگہ  ایکوائر کرکے موٹر سائیکل پارکنگ کا انتظام کرے اور  مال روڈ کے فٹ پاتھ پر موٹر سائیکلیں پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

The post لاہور کے مال روڈ اور ہال روڈ سے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MNDoEc