پاک بھارت آف دی فیلڈ بڑے معرکے کی تیاریاں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک بھارت آف دی فیلڈ بڑے معرکے کی تیاریاں

دبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا آف دی فیلڈ معرکہ آئندہ ماہ ہوگا۔

ایشیاکپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت دوسری مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف میدان سنبھالیں گے، سب کچھ ٹھیک رہا تو پھر ان دونوں ٹیموں میں ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا، مگر دوسری جانب دونوں بورڈز آف دی فیلڈ ایک بڑے معرکے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی سیریز کھیلنے کیلیے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی پر بی سی سی آئی کے خلاف آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی میں کیس کررکھا ہے، جس میں بھارت سے 70 ملین ڈالر ہرجانے کی وصولی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کی سماعت یکم سے 3 اکتوبر کے دوران دبئی میں ہوگی، آئی سی سی ڈسپیوٹ پینل کے سربراہ مائیکل بیلوف ہوں گے۔

بھارتی بورڈ نے ہرجانے کی ادائیگی سے بچنے کیلیے معروف وکلا کی خدمات حاصل کی ہیں،ان میں انگلینڈ کے اسپورٹس وکیل ای ین ملز بھی شامل ہیں،  وہ اس کیس میں دبئی میں قائم ایک لاء فرم ہربرٹ اسمتھ فری ہلز کی معاونت کریں گے، بھارت کی سرل امرچند لاء فرم کیس کی تیاری میں بی سی سی آئی کو مدد فراہم کررہی ہے۔

اگرچہ اس کیس کی سماعت یو اے ای میں ہورہی ہے جہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ہیڈ کوارٹر ہے،مگر کیس انگلش قوانین کے تحت لڑا جائے گا جو آئی سی سی آئین کی بنیادی شرط ہے، اسی وجہ سے دونوں کرکٹ بورڈز نے برطانوی قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری، چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری، ای ین ملز اور ہربرٹ اسمتھ و سرل امرچند لاء فرمز کے درمیان  دبئی میں ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں کیس پر تفصیل سے بات کی گئی۔ دوسری جانب پی سی بی نے بھی معروف قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔

 

The post پاک بھارت آف دی فیلڈ بڑے معرکے کی تیاریاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2xK3nCc