امریکا ایک بار پھر شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا ایک بار پھر شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار

 واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے ’جوہری صلاحیت کے 2021 تک خاتمے‘ کے تحت مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے میزائل ٹیسٹنگ سائٹ بند کرنے پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو کو اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی دعوت دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوری 2021 تک شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مقصد حاصل کرنے کے لیے امریکا شمالی کوریا سے فوری مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے دو روز قبل پیانگ یانگ میں جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے  اِن سے ملاقات میں میزائل ٹیسٹنگ کی سب سے بڑی اور اہم سائٹ بند کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کو جوہری توانائی سے پاک علاقہ بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

The post امریکا ایک بار پھر شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2xAdLMO