کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشیا کپ کا آغاز کل سے دبئی میں ہوگا

 دبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے دبئی میں شروع ہورہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے دبئی میں شروع ہورہا ہے، ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور ہانگ کانگ ہیں جب کہ بی گروپ بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان پر مشتمل ہے۔

ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنائیں گی، افتتاحی میچ بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا، پاکستانی ٹیم اتوار کو پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جب کہ بھارت کے ساتھ مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا اور  فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

The post ایشیا کپ کا آغاز کل سے دبئی میں ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NJswXz