بڑی قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں، ترجمان پاک فوج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بڑی قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم بڑی قوم ہیں اور بڑی قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم بڑی قوم ہیں اوربڑی قومیں اپنے شہدا کوکبھی نہیں بھولتیں، آج یوم دفاع و شہدا ہے، آئیے اپنے شہدا کے گھروں پر جائیں، ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کریں اوروطن کے لیے شہدا کی عظیم قربانیوں پر ان کا شکریہ ادا کریں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی یوم دفاع و شہدا کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے پیغام دیا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post بڑی قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2oLDq16