عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا مایوسن کن ہے، جمائما - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا مایوسن کن ہے، جمائما

 لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ایک نامور ماہر اقتصادیات کو عہدے سے ہٹانا انتہائی مایوس کن اور ناقابل دفاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکسستان کی  حکومت  نے معروف ماہر اقتصادیات کا نام اقتصادی مشاورتی کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا حالانکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک احمدی کو وزیرخارجہ مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کی مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حکومت نے عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ عاطف میاں سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی ممبرشپ واپس لے لی گئی ہے۔

The post عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا مایوسن کن ہے، جمائما appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MSiHah