کراچی: ہل پارک میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف میئرکراچی وسیم اختر نے بروقت کارروائی کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر پارک کو عہد ے سے فارغ کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ہل پارک میں بلد یہ عظمیٰ کی اراضی پر غیر قانو نی تعمیرات کی جا رہی تھیں جس پرمیئر کراچی وسیم اختر نے ایکشن لے کر فوری طوری پرانکوا ئری کا حکم دے دیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارک ندیم کو عہد ے سے فارغ کر دیا ،ہل پارک میں پہاڑی کاٹ کر پلاٹ بنائے جارہے تھے اور ان کو فر وخت کر نے کی تیاری کی جا رہی تھی، جس پر کے ایم سی حر کت میں آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہل پارک میں غیر قانونی تعمیر ات کی تفصیلا ت بلد یہ عظمیٰ سپر یم کو رٹ میں بھی جمع کر اچکی ہے جس میں متعدد پلا ٹس پر لینڈ ما فیا نے قبضہ کیا ہواہے، ذرائع نے بتا یاہے کہ ہل پا رک میں ایک با ر پھر لینڈ ما فیا سر گر م ہوگئی ہے اس با ر ہل پا رک میں قائم پہاڑی حصے کو ہمو ار کیا جا رہا ہے تا کہ ان کو پلا ٹ تبد یل کرکے فر وخت کر دیا جا ئے ،ذرا ئع نے بتایا ہے کہ محکمہ پا رک کے اعلیٰ افسران بھی مبینہ طو ر پر اس میں ملو ث بتا ئے جا تے ہیں۔
میئرکراچی نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو ہل پارک میں زمینوں کے حوالے سے تحقیقات کر ے گی، ذرائع نے بتا یا ہے کہ محکمہ پا رک کے اہم افسران مبینہ طور پر لینڈ ما فیا کے ساتھ مل کر غیر قانو نی طور پر تعمیر ات کر رہے تھے۔
وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہل پا رک میں لینڈ ما فیا قبضہ کر ر ہی تھی جس میں محکمہ پا رک کے افسران بھی ملوث ہے ان کے خلاف بھر پور کا رو ائی کی جا ئے گی انہو ں نے کہا کہ ہل پا رک میں پی ای سی ایچ سوسائٹی نے غلط لیز دی ہے یہ لیز کس طر ح دے دی گئی۔ یہ پا رک عوام کی جگہ ہے غیر قانو نی طور پر لیز دی گئی ہے انھو ں نے کہا کہ پہا ڑ کا ٹ کر کے ایک اور پلا ٹ بنا یا جا رہا تھا لیکن بر وقت اس کو روکا گیالیکن وہاں سے لینڈ ما فیا بھا گ گئی اگر بر قت اطلا ع نہیں ملتی تو یہ بھی پلا ٹ بھی فر وخت ہو جاتا۔
مئیر کر اچی نے کہا کہ ہم پا رکو ں کو تحفظ فر اہم کر ر ہے اس حوا لے سے تحقیقا ت کی جا رہی ہے۔ اس قبضہ میں پا رک اینڈ ہا رٹی کلچر کے افسران بھی ملوث ہے ان کو معطل کر دیا ہے اور شہر میں پا رکوں کی زمین کو مکمل تحفظ فر اہم کر یں گے اور کر پٹ افسران کے خلا ف بھرپور کا رو ائی ہو گی ان کو عہد وں سے ساتھ نو کر یو ں سے بھی فار غ کر دیا جا ئے گا ،انھوں نے کہا کہ آئندہ کے ایم سی کی جس املاک پر تجاوزات ہوں یا قبضہ ہوگا متعلقہ افسران بھی معطل کر دیا جائے گا۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عہدے فارغ کئے جانے والا محکمہ پارک کا افسر محمد ندیم ہل پارک میں قبضے اور تجاوزات کا ذمہ دار ہے ہل پارک کے اوپر ریسٹورنٹ تعمیر کیا جارہا تھا جسے گرا دیا گیا ہے۔
The post میئر کراچی نے ہل پارک میں چائنا کٹنگ ناکام بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NYlwD5