نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرکی طبیعت پھر ناسازہوگئی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی اور انہیں جلد اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چند برس پہلے جن ڈاکٹرز نے لندن میں کیپٹن (ر) صفدر کا آپریشن کیا تھا اس سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کیپٹن صفدر کو لندن بھیجا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید کے دوران بھی کیپٹن صفدرکو معدے اور دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

The post نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت پھر ناساز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2I7hJkW