نیکوسیا: جنگ عظیم دوم میں حصہ لینے والے 95 سالہ برطانوی فوجی نے تیراکی میں ایک سال قبل قائم کردہ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شخص رے وولے نے قبرص کے ساحلی علاقے میں سمندر کی 40.6 میٹر گہرائی میں 44 منٹ تک اسکوبا تیراکی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس طرح ایک سال قبل 41 منٹ تک تیراکی کے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا جب کہ اُس وقت وہ 94 سال کے تھے۔ نئے ریکارڈ پر انہیں ’ ضعیف ترین اسکوبا تیراک ‘ کا لقب دیا گیا تھا۔
رے وولے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں، 94 سال کی عمر میں 41 منٹ تک تیراکی کی اور اب ایک سال بعد 95 سال کی عمر میں 44 منٹ تک تیراکی کر کے میں نے خود کو توانا اور فٹ ثابت کردیا ہے جس پر میں اپنی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے سابق فوجی رے وولے نے اپنا ریکارڈ توڑنے کے لیے دیگر غوطہ خوروں کے ہمراہ قبرص کے جزیرے لارکانا میں 1980ء میں ڈوب جانے والے بحری جہاز کے ملبے تک تیراکی کی اور کچھ لمحے بحری جہاز کی باقیات میں ہی گزارے۔
The post جنگ عظیم دوم کے 95 سالہ سپاہی نے تیراکی میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2Ceclx3