پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزارت داخلہ سے سفارش کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی او پشاور قاضی جمیل نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، اس دوران 900 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور 7 محرم الحرام سے اندرون شہر کو سیل کیا جائے گا، جلوسوں کے راستوں پر 150 خفیہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او نے کہا کہ جلوس کے موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 8 اور سراغ رساں کتوں کی 6 ٹیمیں تعینات ہوں گی جس کے لیے پشاور کے سرحدی علاقے میں 55 چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں جب کہ تمام روٹس کو چیک کرنے کے بعد نیا سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے۔

قاضی جمیل نے بتایا کہ شہر میں 62 امام بارگاہوں، 9 سبیلوں اور 10 مساجد کی سیکیورٹی سخت ہوگی اور  62 امام بارگاہوں میں 26 امام بارگاه کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کی نگرانی سپریم کمانڈ پوسٹ سے کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وزارت داخلہ سے سفارش کی جائے گی۔

The post پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xed6jN