افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبے فریاب میں طالبان کے زیر تسلط علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب کے علاقے کوہ سید میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

افغان سی آئی ڈی ڈائریکٹر غلام علی نے میڈیا کو بتایا کہ اس علاقے میں طالبان نے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔ جہاں ایک درجن سے زائد بچے خطرے سے بے خبر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔

افغان محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بری طرح زخمی بچوں میں سے دو کی ٹانگیں کاٹنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی حالت نازک ہے۔ ٹانگوں سے محروم دونوں بچوں کو جواز جان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فریاب کے علاقے کوہ سید پر طالبان نے تسلط حاصل کرلیا تھا جسے حال ہی میں واگزار کروایا گیا ہے۔ تاہم بارودی سرنگ پھٹنے کے واقعے پر طالبان کے ترجمان نے تاحال کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

The post افغانستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2xv1lGC