کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کے راستے قطر جانے والے مسافر سے 7 کلو سونا برآمد

کراچی: جناح ٹرمینل پر تعینات اے ایس ایف عملے کی جانب سے دبئی سے پاکستان کے راستے قطر جانے والے ٹرانزٹ مسافرکو7 کلو سونا لانے کی بنیاد پر روک کرپاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ فرحان افضل نامی پاکستانی نژاد قطری سنار گزشتہ40 سال سے قطر دوہا میں رہائش پذیر ہے جو دبئی سے سونا لیکر براستہ پاکستان قطر جارہا تھا، ذرائع نے بتایا کہ دبئی اور قطر کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنا پر دبئی کی ایئرلائن نے اس مسافر کو ٹرانزٹ مسافر ظاہر نہیں کیا جس کی وجہ سے اس مسافر کو کراچی کے جناح ٹرمینل پہنچ کردوسرے راستے شام4 بجے قطرایئر کی پرواز سے روانہ ہونا تھا۔

مذکورہ مسافر چونکہ پاکستانی پاسپورٹ کا حامل تھا لہذا اے ایس ایف حکام نے اسے امیگریشن کائونٹر پر لے جاکر اسکے پاسپورٹ پرپاکستان میں انٹری کا اسٹیمپ کرایا جس کے بعد مذکورہ مسافر قطر جانے کا بورڈنگ کارڈ حاصل کرنے کے لیے  دوسرے راستے ایئرپورٹ لائونج پہنچا تو اس کے بیگ سے7 کلوسونے کے انکشاف پر اے ایس ایف حکام نے روک لیا اور بعد ازاں اسے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافر کا یہ موقف ہے کہ وہ ٹرانزٹ مسافر ہے لہذا اس پر پاکستان کے قوانین لاگو نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی اس کے سفر کا اختتامی اسٹیشن پاکستان ہے بلکہ اسے دوہا قطر جانا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بعدازاں کسٹم حکام نے بھی مذکورہ مسافر کواپنی تحویل میں لیکراس کی پاکستان آمدورفت کا تفصیلی ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چھان بین کاعمل مکمل ہونے کے بعد مسافرکو ٹرانزٹ  مسافرکی حیثیت سے قطر روانہ کردیاجائے گا۔

واضح رہے کہ مسافر فرحان افضل کا تعلق فیصل آباد سے ہے لیکن ریکارڈ کے مطابق وہ گزشتہ 3 سال کے دوران صرف 2 بار پاکستان آیا ہے مسافر کی دوہا جانے کے لیے پہلے سے ہی قطر ایئرکی شام کو جانے والی پرواز کی ٹکٹ کی بکنگ تھی۔

 

The post پاکستان کے راستے قطر جانے والے مسافر سے 7 کلو سونا برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mq5fVQ