اسکردو میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسکردو میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق

گلگت: روندو سے اسکردو آنے والی مسافر گاڑی کے حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکردو میں مسافر گاڑی کے حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کے ٹو روڈ کے قریب ہوا جہاں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو کھائی سے نکالا،  حادثے میں 4 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا جب کہ باقی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسکردو منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 مزید زخمی جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

The post اسکردو میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NJ5Zqw