والدین کی اکلوتی 6 سالہ طالبہ کا قتل معمہ بن گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

والدین کی اکلوتی 6 سالہ طالبہ کا قتل معمہ بن گیا

حیدر آباد: چھ سالہ بچی کو قتل کر کے لاش شاپنگ بیگ میں پھینکے جانے کا واقعہ معمہ بن گیا۔

گزشتہ روز شام لطیف آباد کی کرسچین کالونی کے قریب سے مردہ حالت میں ملی دوسری جماعت کی طالبہ 6 سالہ ارمش آفتاب کوآہوں سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ بی سیکشن پولیس نے مقتولہ کے والد محمد آفتاب کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایس پی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ماہر افسر ایس پی ہیڈکوارٹر آفتاب نظامانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی بنا دی جس میں سینئر ترین ڈی ایس پی محمد اعجاز بھٹی اور سی آئی اے انچارج ڈی ایس پی محمد اسلم لانگاہ بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیم نے 15 مردو خواتین سے تفتیش کی جو مقتولہ کے قریبی عزیز ہیں۔ ذرائع کا دعوٰی ہے کہ پولیس نے لاش رکھ کر جانے والی برقع پوش خاتون کی سی سی ٹی وی کی بنیاد پر اسی حلیے کی خاتون کے علاوہ دیگر افراد کوفی الحال کلیئر کردیا ہے۔ مذکورہ خاتون سے تفتیش جاری ہے تاہم پولیس اس کی حراست کی تصدیق نہیں کر رہی۔

ذرائع کے مطابق جن افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ان کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی لیکن تاحال قتل کا معمولی سا سراغ بھی نہیں ملا۔ پولیس نے متوفیہ کے سرکے بال اور ناخن،لاش والا پلاسٹک بیگ اور سفید کپڑا اور مقتولہ کے کپڑے اور گلے کا تعویز ڈی این اے کے لیے لیب بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں اور نہ ہی زیادتی ظاہر ہوئی ہے۔

بچی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ان کی اہلیہ اور والدہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ سب نے  یہی بتایا ہے کہ بچی چیز لینے گھر سے نکلی تھی واپس نہیں آئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون لاش رکھ کر فرار ہو رہی ہے اورکونے پر موٹر سائیکل سوار موجود ہے جس کے ساتھ وہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارمش ان کی اکلوتی بیٹی تھی جو شادی کے 6 سال بعد پیدا ہوئی تھی۔

The post والدین کی اکلوتی 6 سالہ طالبہ کا قتل معمہ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OkPyV7