پرتھ: آسٹریلیا کے جزیرے ’وہٹ سنڈے‘ میں سیاحوں پر شارک کے حملے کے بعد حکام نے 6 شارک مچھلیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے جزیرے ’وہٹ سنڈے‘ میں 24 گھنٹوں میں دو سیاحوں کو زخمی کرنے پر آسٹریلوی فشریز کے حکام نے جزیرے کے ساحلی علاقوں میں گھومنے والی 6 شارکوں کو ہلاک کردیا جس میں ایک عدد 12 فٹ لمبی شارک بھی شامل ہے۔
آسٹریلوی فشریز نے ڈرم لائن کے ذریعے شارک کو سمندر کے ذریعے باہر نکال کر ٹھکانے لگایا جب کہ مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شارکوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
ہیومن سوسائٹی آسٹریلیا سمیت جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے شارک مچھلیوں کی ہلاکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طریقہ کوئی بھی استعمال کیا گیا ہو لیکن ان کی ہلاکت افسوس ناک عمل ہے۔
جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شارک کو سمندر سے نکالنے کے لیے بچھائی گئی ڈرم لائنز اب بھی موجود ہیں جس سے دیگر سمندری حیات کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شارکوں کی غیرفطری ہلاکت سے ’ایکو سسٹم‘ میں بگاڑ پیدا ہوجائے گا جس سے ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
The post آسٹریلیا میں 6 شارک مچھلیوں کو گولی مار دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2xHB1bE