کینیا کی پورٹس پر پھنسے 600 کنٹینرز ریلیز کرانے کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کینیا کی پورٹس پر پھنسے 600 کنٹینرز ریلیز کرانے کا مطالبہ

کراچی: کینیا کی جانب سے 600کنٹینر ریلیز نہ کیے جانے کے باعث پاکستان کے چاول برآمدکنندگان کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پورٹ پر کنٹینر پھنسنے سے یومیہ بنیادوں پر ڈیمرجزعائد ہورہے ہیں۔

پاکستانی برآمد کنندگان کو تمام تر کوششوں کے باوجود کینیا کے کسٹم حکام نے پاکستانی چاول کے تقریباََ 600کنٹینر کینیا کی بندر گاہوں پر تاحال ریلیز نہیں ہوسکے ہیں۔ پاکستانی بندرگاہ پر کینیا کی جانب سے نامزد کردہ کمپنی سے ایگزامنیشن کرائے جانے کے باوجود کینیا بیورو آف اسٹینڈرڈز اور کسٹم حکام نے کنٹینر کی ریلیز کو 100 فیصد اسکروٹنی اور تصدیقی عمل سے مشروط کر دیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے کیونکہ چاول کے کنٹینر مطلوبہ سرٹیفیکیٹ اور تصدیقی عمل سے گزرنے کے بعد اگست کے مہینے سے کینیا کی بندر گاہوں پر پہنچے ہوئے ہیں۔

کینیا کے حکومتی اداروں کے تجویز کردہ انسپکشن کمپنیوں مثلاََ SGS Intertek, Bureau Veritas کے تصدیقی سر ٹیفیکٹ کے باوجود ان کنٹینروں کی دوبارہ انسپکشن کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان پھنسے ہوئے کنٹینروں پر پورٹ کے بھاری چارجز اور جرمانے کا سامنا ہے اور پاکستانی چاول کی زمینی لاگت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

بدقسمتی سے کینیا کے ادارے میں صرف ایک لیبارٹری ہے جو نیروبی میں ہے جبکہ پاکستانی کنٹینر ممباسا میں پھنسے ہو ئے ہیں اس وجہ سے ان کنٹینروں کی ٹیسٹنگ پروسیس میں تاخیر ہورہی ہے۔ ایک طرف تو کچھ ٹیسٹ مثلاََ Aflatoxin Pesticide, Micro Biologyوغیرہ نیروبی میں کیے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف چاول کے بروکن فیصد کی تصدیق ممباسا میں کی جارہی ہے اور 2 تا 5 فیصد اضافی بروکن کے حامل چاول کو بھی ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے چاول کی تجارت کو بھیانک نتائج کا سامنا ہے کیونکہ زرعی کموڈیٹی میں 2 فیصد کی اونچ نیچ قابل قبول ہوتی ہے۔

کینیا کی جانب سے چاول کی برآمدی کنسائمنٹس کی ریلیز میں تاخیر سے پاکستانی برآمد کنندگان کو بھاری ڈیمرجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ اب کروڑوں روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیر کووفاقی سیکریٹری تجارت کے ساتھ برآمد کنندگان کاایک اجلاس بھی منعقد ہوالیکن اس اجلاس کے باوجودتاحال کینیا میں پھنسے ہوئے چاول کے کنٹینرزکو ریلیز کرانے کے لیے کوئی اقدام بروئے کار نہیں لایا گیا ہے۔

برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ اگر چاول کے 600 کنٹینر ریلیز نہ ہوئے تو پاکستان کثیر زرمبادلہ سے بھی محروم ہو جائے گا مگر کینیا میں پاکستانی سفیر اور کمرشل قونصلر کی مسلسل محنت اور مداخلت کے باوجود کینیا کے حکام ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔

 

The post کینیا کی پورٹس پر پھنسے 600 کنٹینرز ریلیز کرانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2NNFLGJ