فیس بک پر سائبر حملہ؛ 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فیس بک پر سائبر حملہ؛ 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری

نیو یارک: ہیکرز نے سماجی رابطے کی سائیٹ فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ‘وویوایز’ نامی فیچرکا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑصارفین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی لاگ ان کیزچوری کیں جس کے ذریعے دوسروں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ہیکنگ کی سائبرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں نہیں کہ کسی کے اکاونٹ کا کوئی غلط استعمال ہوا یا نہیں البتہ ہمیں اس مسئلے کا چند روزقبل معلوم ہوا تاہم مسئلے کوحل کرلیا گیا ہے۔ احتیاطی طورپر9 کروڑفیس بک صارفین کے لاگ انز کو ری سیٹ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی فیس بک رواں برس اپریل میں تنقید کی زد میں رہی جب کیمبرج انالیٹیکا نامی فرم نے لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے انکشاف کیا اوراپریل میں ہی کمپنی کی پرائیوسی پالیسیوں کے بارے میں منعقدہ سماعت کے دوران زکربرگ کانگریس کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔

’ویو ایز‘ کیا ہے

فیس بک کا ’ویو ایز‘ ایک پرائیویسی فیچر ہے جس کے ذریعے لوگ یہ جان سکتے ہیں کہ ان کی اپنی پروفائل دیگر صارفین کو کیسے نظر آتی ہے۔

 

The post فیس بک پر سائبر حملہ؛ 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2NPMCjN