ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 6 سو میگاواٹ تک پہنچ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 6 سو میگاواٹ تک پہنچ گیا

 اسلام آباد: وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5600 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ توانائی کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 6 سو میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی کل طلب 24 ہزار میگا واٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 18 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بجلی کے زیاں سے قومی خزانے کو 35 ارب کا نقصان

ذرائع وزارتِ توانائی نے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی بنانے کے مختلف ذرائع ہیں جن میں پانی سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 500 میگا واٹ ہے اور سرکاری بجلی گھر 6 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے 7 ہزار 2 سو میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے اور دیگر ذرائع سے 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ شارٹ فال کے باعث شہروں میں 4 سے 6 اور دیی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بجلی چوری روکنے کیلئے ٹاسک فورس

The post ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 6 سو میگاواٹ تک پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wXBJSE