بلوچستان کے 41 ریلوے اسٹیشنز پر کنٹرول سسٹم 9 سال سے غیر فعال - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلوچستان کے 41 ریلوے اسٹیشنز پر کنٹرول سسٹم 9 سال سے غیر فعال

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت صوبے کے 41 ریلوے اسٹیشنز پر نصب کنٹرول سسٹم 9 سال سے غیر فعال، ٹرینوں کی آمد ورفت اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اسٹیشن ماسٹرز سے رابطے میں مشکلات کا سامنا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر نصب کنٹرول سسٹم گذشتہ9 سال سے غیر فعال ہے جس کے باعث اس قدیم رابطے کے نظام کے ذریعے صوبے کے مختلف اسٹیشنوں پر رابطہ کرنے میں شدید دشواری ہوتی ہے، اس نظام کے ذریعے کسی بھی اسٹیشن پر بآسانی رابطہ کیا جاسکتا تھا۔ ریلوے اسٹیشنوں سے بذریعہ ٹیلی فون اور موبائل نیٹ ورک میں مسائل کی وجہ سے رابطہ نا ممکن ہے کبھی کسی اسٹیشن پر ریلوے ماسٹر ٹیلی فون ریسور نیچے رکھ کر غائب ہوجاتے ہیں تو کہیں موبائل فون کے نیٹ ورک کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔

ماضی میں اس کنٹرول سسٹم کے ذریعے رابطہ کرنے میں آسانی ہوتی تھی اور اسٹیشن ماسٹر بذریعہ کنٹرول سسٹم تمام معلومات بآسانی فراہم کردیتے تھے مگراب ٹیلی فون اور موبائل سروس کے اس متبادل نظام نے عملے کو سست اور غیر ذمے دار بنا رکھا ہے۔ اس حوالے سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ملازمین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قدیم کنٹرول سسٹم کو فعال کرکے رابطوں کے فقدان کو ختم کیا جائے تاکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر جن مسائل کا سامنا ہے اس سے نجات مل سکے اس نظام کے تحت9 سالوں سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا عملہ ڈی ایس آفس میں مشکلات کا شکار ہے۔

The post بلوچستان کے 41 ریلوے اسٹیشنز پر کنٹرول سسٹم 9 سال سے غیر فعال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PsiUOb