قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم نے ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تیاری کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک منتخب اسکواڈ کے 16 کرکٹرز نے ڈیمز کی تعمیر کیلیے 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عاطف اسلم کا ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا عطیہ

سرفراز احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب سے فنڈز کیلیے اپیل کی ہے دنیا بھر سے پاکستانی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے ہماری آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، اس کیلیے ملک کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

The post قومی کرکٹ ٹیم کا ڈیمز فنڈ کیلیے 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2x1Kx9j