کابل / لندن: افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 31 طالبان اور 6 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے پکتیا کے ضلع جانی خیل میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں31 طالبان جاں بحق ہوگئے۔ طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جس کے بعد فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ میں 6 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ طالبان نے پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان میں اعلی حکام کے استعفوں سے سکیورٹی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ادھر برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں شکست خوردہ انتہا پسند اور جنگجو اب افغانستان میں دوبارہ منظم ہورہے ہیں اور حملوں کی تیاری کررہے ہیں، وہ برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں حملے کرسکتے ہیں۔
The post افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 31 طالبان اور 6 اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2NRqIZh