بھارتی طیارے میں کیبن پریشر کم ہونے سے 30 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی طیارے میں کیبن پریشر کم ہونے سے 30 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ

 ممبئی: بھارت کے مسافر بردار طیارے کا کیبن پریشر کم ہونے سے مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون بہنے لگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کی 171 افراد کو ممبئی سے جے پور لے جانے والی پرواز کا کیبن دباؤ کم  ہوگیا جس کی وجہ سے طیارے میں سوار 30 مسافروں کے ناک اور کانوں سے خون بہنے لگا جب کہ دیگر کو شدید سر درد کی شکایت ہوئی۔

جیٹ ایئر ویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کا علم ہوتے ہی طیارے نے پرواز بھرنے کے فوراً بعد ہی واپس ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ مسافروں کو طبی امداد مہیا کی گئی اور تمام مسافروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جیٹ ایئر ویز اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تکنیکی خرابی کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبن پریشر میں کمی طیارے کی پرواز بھرنے سے قبل غلطی سے ’بِلیڈ سوئچ‘ آن رہ جانے کی وجہ سے ہوا ہوگا۔

طبی امداد کی فراہمی کے بعد مسافروں کو دوبارہ منزل مقصود تک پہنچا دیا گیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ہولناک تجربہ تھا اور کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

The post بھارتی طیارے میں کیبن پریشر کم ہونے سے 30 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2xAtQSu