فاروق ستار کا این اے 245 کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فاروق ستار کا این اے 245 کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان

 کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن ٹریبیونل میں این اے 245 کے نتائج چیلنج کرنے جارہا ہوں، میرے پاس شواہد موجود ہیں امید ہے الیکشن ٹریبیونل  مجھے سنے گا اور فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے، میرا سیاسی مستقبل لوگ طے کریں گے، لوگ جو فیصلہ کریں قبول ہوگا۔

واضح رہے کہ فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 245 اور این اے 247 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور دونوں ہی نشستوں سے ہار گئے تھے، این اے 245 میں ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عامر لیاقت کامیاب قرار پائے ہیں۔

The post فاروق ستار کا این اے 245 کا انتخابی نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NxZf2U