تربت میں سلنڈر دھماکا؛ ایف سی نے 22 افراد کو بچالیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تربت میں سلنڈر دھماکا؛ ایف سی نے 22 افراد کو بچالیا

تربت: ایف سی بلوچستان نے تربت کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے سے زخمی ہونے والے 22 افراد کو بچالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت کے ایک گھر میں گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث گھر میں موجود 22 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی تھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق حادثے کے بعد ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) بلوچستان فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جب کہ 12 شدید زخمیوں کو نیوی کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

The post تربت میں سلنڈر دھماکا؛ ایف سی نے 22 افراد کو بچالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OJTz2g