کراچی: حبکو حکام کا کہنا ہے کہ اگر کراچی کا ری سائیکل نہ ہونے والا کچرا 200 میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے۔
حبکو حکام نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک اجلاس میں بتایا کہ اگر کراچی کا ری سائیکل نہ ہونے والا تمام کچرا (13240ٹی پی ڈی) استعمال کیاجائے تو اس سے تقریباً 200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جس سے یومیہ 175تا 190 ملین گیلن پینے کا پانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کے منصوبوں کے لیے کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کے ڈبلیو ایس بی کے ساتھ پی پی پی انتظامات کے تحت شروع کیا جاسکتا ہے۔ حبکو اور سندھ حکومت مل کر کام کرسکتی ہے اور اس مقصد کے لیے انھوں نے چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لیے تفصیلی تجویز تیار کریں۔ انھوں نے کہا کہ پی پی یونٹ بھی اس منصوبے پر کام کرسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ بجلی کی پیداوار کے لیے روزانہ کتنا کچرا فراہم کیا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے لیے لینڈ فل سائٹ پر ایسے پلانٹ کی تنصیب کے لیے کتنی زمین درکار ہوگی۔
محکمہ پی اینڈ ڈی اور سندھ پی پی پی یونٹ کراچی کو ڈی سلینیٹڈ پانی کی فراہمی ، سولڈ ویسٹ سے بجلی کی پیداوار اور صنعتوں کے لیے ویسٹ واٹر کی ری سائیکلنگ سے متعلق جائزہ لے کر اس حوالے سے اپنی تجویز منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرے گا۔
The post کراچی کا ری سائیکل نہ ہونے والا کچرا 200 میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے، حبکو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2CdeetW