مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے

 کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 16 ارب ڈالر سے بھی گر گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 14ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 79 کروڑ 1 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 32 کروڑ 88 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 46 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

The post مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2O1F255