سائٹ ایسوسی ایشن میں ’15‘ کی سہولت جلد دینے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سائٹ ایسوسی ایشن میں ’15‘ کی سہولت جلد دینے کا اعلان

کراچی: سائٹ ایسوسی ایشن میں دورجدید کے تقاضوں کے مطابق 15 مددگار کی سہولت جلد قائم کردی جائے گی۔ 

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر احمد شیخ نے منگل کو سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں سیلف سیکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سائٹ ایسوسی ایشن میں دورجدید کے تقاضوں کے مطابق 15 مددگار کی سہولت جلد قائم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ سیلف سیکیورٹی سسٹم ایک رول ماڈل ہے جسے کورنگی،  لانڈھی و دیگر ٹریڈ آرگنائزیشنز کو پیروی کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں قائم کرنا چاہیے۔

مذکورہ سسٹم نہ صرف سائٹ ایریا بلکہ ضلع غربی میں موجودہ تمام سی سی ٹی وی کیمرا نیٹ ورک کا احاطہ کرتا ہے اور سیل میں 24 گھنٹے عملہ نگرانی پر مامور ہے۔

امیر احمد شیخ نے سیل کیلیے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی سہولت کی جلد دستیابی کا یقین دلایا تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شواہد کی روشنی میں فوری قانونی کارروائی کی جائے اور اعلان کیا کہ وہ مہینے میں ایک دن امن و امان کا جائز ہ لینے اور کھلی کچہری کیلیے سائٹ کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے سائٹ سیلف سیکیورٹی سسٹم آفس کے ساتھ لائژن کیلیے فوکل پرسن بنانے کا بھی اعلان کیا۔

انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وعدہ کیا ہے کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و جدید مانیٹرنگ سسٹم کے قیام کیلیے فنڈز مختص کریں گے۔ انھوں نے جرائم کو رپورٹ کرنے اور ایف آئی آر درج کروانے پر زور دیا اور بتایا کہ پولیس مددگار کے علاوہ واٹس ایپ نمبر 03435142770 اور فیس بک کے کراچی پولیس آفس پیج پر بھی شکایات درج کی جا سکتی ہیں۔

The post سائٹ ایسوسی ایشن میں ’15‘ کی سہولت جلد دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Nj8V0f