پنجاب حکومت کا 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

پنجاب حکومت کا 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے رپورٹ تیار کرنا شروع کردی جب ک سرکاری محکموں سے گاڑیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم ہاؤس کی 35 گاڑیوں کی نیلامی کا حکم

دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے ریٹ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل 3 سے 5 روپے فی کلومیٹر اور جیپ سے 10 سے 15 روپے فی کلو میٹر چارجز وصول کیے جائیں گے۔ سرکاری بس کو پرائیویٹ استعمال کرنے کے لیے شادی کے موقع پر 30 سے 40  روپے فی کلومیٹر لاگو کیے گئے ہیں جب کہ بس تاخیر کا شکار ہونے پر 300  روپے فی گھنٹہ چارجز ادا کرنے ہوں گے۔

 

The post پنجاب حکومت کا 110 گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NgbOQe