پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

 اسلام آباد: یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے،  لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اور مٹی کا تیل بھی 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2DlIBi5