تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 100سے زائد افراد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 100سے زائد افراد ہلاک

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئےہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 100سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں کشتی پر جنگی طیارے کا حملہ، 18 ماہی گیر ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 33 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ، کشتی میں 300افراد سوار تھے اور لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم پڑنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تنزانیہ ،یوگینڈا اور کینیا کے اطراف واقع اس جھیل میں حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور اس کی زیادہ تر وجہ گنچائش سے زائد افراد کا کشتی میں سوار ہونا اور کشتیوں کی خستہ حالی  ہے۔

The post تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 100سے زائد افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Dgq2vT