ایشین گیمز: پاکستانی باکسر نقیب اللہ کی کوارٹر فائنل میں رسائی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین گیمز: پاکستانی باکسر نقیب اللہ کی کوارٹر فائنل میں رسائی

 لاہور: ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر نقیب اللہ نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ راﺅنڈ 16 میں بھوٹانی حریف کو 3-2 سے شکست دی۔

جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ میں باکسنگ مینز بینٹم ویٹ 56 کلوگرام کیٹگری کے راﺅنڈ 16 میں پاکستان کے نقیب اللہ کا مقابلہ بھوٹان کے نیما دورجی سے ہوا، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے کامیابی سمیٹی اور کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا جہاں 29 اگست کو ان کا مقابلہ چینی حریف شو بوشیانگ سے ہو گا۔

مینز لائٹ ویلٹر 64 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان کے سلیمان بلوچ کو کوریا کے لیم ہونسو نے 5-0 سے مات دیدی۔

The post ایشین گیمز: پاکستانی باکسر نقیب اللہ کی کوارٹر فائنل میں رسائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2PI2PVA