بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد اس کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے تیار ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین اور برطانیہ بریگزٹ کے بعد باہمی آزادانہ تجارت کے معاہدے پر غور کررہے ہیں جس کے لیے ان کا ملک پوری طرح تیار ہے۔ حال ہی میں برطانوی حکام کی جانب سے چینی کمپنیوں کو پیغام دیا گیا کہ آئندہ سال برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد ملک چینی سرمایہ کاروں کے لیے پوری طرح کھلا ہے اور چین ایسے ممالک میں شامل ہے۔
جن کے ساتھ برطانیہ آزادانہ تجارت کے معاہدے کا خواہاں ہے جس کے بعد چین نے اسے اس حوالے سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ برطانوی و چینی وزرائے تجارت کے درمیان گزشتہ روز اسی حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ برطانیہ کے یورپی بلاک سے انخلا کے بعد کے دور کے لیے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع تلاش کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے تجارت کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے علاوہ جن امور پر غور کیا گیا ان میںقانونی خدمات اور ورک ویزے کو آسان بنانا نمایاں ہیں۔
The post بریگزٹ کے بعد برطانیہ سے ایف ٹی اے کیلیے تیار ہیں، چین appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2wgfo2h
