سندھ حکومت کا ملازمین کو اگست کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ حکومت کا ملازمین کو اگست کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت کے ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں رواں ماہ کی تنخواہ قبل از وقت مل جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ماہِ اگست کی تنخواہ یکم ستمبر کے بجائے اگست میں ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت اپنے ملازمین کو عید سے قبل 17 اگست کو ہی ماہِ رواں کی تنخواہ جاری کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12اگست کو نظرآنے کے واضح امکانات

محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں دینے کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی پینشن قبل ازوقت ملے گی، عیدالاضحیٰ کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کو عید سے قبل رواں ماہ کی پینشن کا اجرا شروع ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں اگر ذی الحج کا چاند 12 اگست کو نظر آگیا تو عیدالاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

The post سندھ حکومت کا ملازمین کو اگست کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Mdn9iC