جیکسن ولی: فلوریڈا میں ایک شخص نے ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کردی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ولی کے علاقے ڈاؤن ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک شاپنگ سینٹر میں ویڈیو گیم کا کمپی ٹیشن جاری تھا۔
اطلاعات کے مطابق شاپنگ سینٹر میں واقع گیمنگ بار کے اندر این ایف ایل کے پرستاروں کے درمیان 19 وی اسپورٹس ٹورنامنٹ جاری تھا کہ نامعلوم شخص نے گیمنگ بار میں فائرنگ کردی۔ پولیس نے کئی افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حتمی تعداد نہیں بتائی لیکن غیر مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم چار افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نامعلوم حملہ آور شامل ہے جس کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں جب کہ اردگرد مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔
فائرنگ کے وقت گیمنگ شائقین کے درمیان ہونے والا مقابلہ ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پر آن ایئر تھا اور لائیو کمنٹری بھی اسی روم سے ہورہی تھی چنانچہ حملہ آور نے جب فائرنگ کی تو کمنٹری رکنے اور فائرنگ سمیت لوگوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں سب آن ایئر ہوگئیں جسے لوگوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرادیا جوکہ انتہائی خوف ناک آوازیں ہیں۔
The post فلوریڈا میں ویڈیو گیمنگ ٹورنامنٹ میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2wal2D5

