تحریک انصاف نے ڈاکٹرعارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تحریک انصاف نے ڈاکٹرعارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی پی ٹی آئی اے کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔ موجودہ صدر ممنون حسین کی معیاد 8 ستمبر 2018 کو ختم جائے گی۔ ملک کے 13 ویں صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے شیڈول پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے اور 29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو ہی جاری ہوگی، صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

تحریک انصاف قومی اسمبلی اور تین صوبوں میں اکثریت رکھتی ہے جب کہ سینیٹ میں بھی اسے اتحادیوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان صدارتی انتخاب کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

The post تحریک انصاف نے ڈاکٹرعارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PjM1E0