پلیئرز کھیلوں میں پاکستان کا نام بلند کرنے کیلیے پُرعزم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پلیئرز کھیلوں میں پاکستان کا نام بلند کرنے کیلیے پُرعزم

 اسلام آباد:  کرکٹ اور فٹبال پلیئرز کھیلوں میں پاکستان کا نام بلند کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

کرکٹ اور فٹبال پلیئرز نقاش، حارث، ذوان، اظہر، نصیراللہ خان، سعید، نویداحمد، سمیع عزیز، حارث اکبر، عثمان احمد، سعید خان، محمد عمر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے، ہمیں تعلیم کیساتھ صحتمند سرگرمیوں میں بھی بھرپور انداز میں حصہ لینا چاہیے، ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں اسلام آباد میں کھیلوں کی شاندارسہولیات موجود ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ ان گرائونڈز کو مزید اپ گریڈ کرے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی ہیں اور ہمیں امید کہ ان کے دور میں کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل ہونگے، عمران خان کو ایسے شخص کوا سپورٹس کی وزارت دینی چاہیے جو کھیلوں اور کھلاڑیوں کے مسائل سے آگاہ ہو، تمام سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں کھلاڑیوں کیلیے روزگار ہونا چاہیے، مختلف اداروں میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو ملازمت دے دی جاتی ہے لیکن مستقل نہیں کیا جاتا، کھلاڑی کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، حکومت کو چاپیے کہ کھلاڑیوں کیلیے لانگ ٹرم پالیسیاں تشکیل دے۔

پلیئرز نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف وسائل اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کھلاڑی ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر گرائونڈز اور سہولیات ہونی چاہئیں، وفاقی اور صوبائی کھیلوں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور بجٹ کو مانیٹر کرنے کے لیے مقامی ایسوسی ایشنز کیساتھ آفیشلز کو بھی شامل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ترقی کے اس دور میں سائنسی بنیادوں پر کھیلوں کو آرگنائز کیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر کھلاڑیوں کی تربیت کی جاتی ہے، حکومت برسوں سے الماریوں میں بند اسپورٹس پالیسی پر عملدر آمد یقینی بنائے۔

The post پلیئرز کھیلوں میں پاکستان کا نام بلند کرنے کیلیے پُرعزم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2ONd3T7