ایشین گیمز بیس بال؛ پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین گیمز بیس بال؛ پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا

جکارتا: ایشین گیمز میں پاکستان بیس بال ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دیدی۔

جکارتا میں جاری میگا ایونٹ میں قومی مینز بیس بال ٹیم نے ہانگ کانگ کے خلاف 2-12 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان بیس بال ٹیم نے اس سے قبل ایونٹ میں 4 میچز کھیلے جن میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 2 میں ناکام رہی، جاپان اور چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے خلاف کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

قومی رگبی سیونز ٹیم کو چین نے 0-53 سے آﺅٹ کلاس کر دیا جب کہ پاکستان ٹیم نے انڈونیشیا کے خلاف 5-21 سے کامیابی حاصل کی۔ آج افغانستان اور یو اے ای کے ساتھ پوزیشن میچز ہوں گے۔ سیپاک ٹاکرا میں ویتنام نے پاکستان کو 0-2 سے ہرا دیا۔

The post ایشین گیمز بیس بال؛ پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2PmxsPf