ملائیشیا کا چین سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملائیشیا کا چین سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان

کوالا لمپور: ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم مہاتیر محمد نے چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے 93 سالہ وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ سابق حکومت کے دور میں طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے منسوخ کر دیں گے۔ تاہم انہوں نے تجارتی معاہدوں کی منسوخی کے طریقہ کار کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے پہلے دورہ چین سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، تاہم سابق وزیراعظم نجیب ہارون کی حکومت نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں میں ملائیشیا سے زیادہ چین کے مفادات کا تحفظ کیا اس لیے اب فقط ایسے تجارتی معاہدے کیے جائیں گے، جو ملائیشیا کے مفاد میں ہوں گے اور جس سے ملائیشیا کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

واضح رہے کہ چین نے ملائیشیا کی سابق وزیراعظم نجیب ہارون کے دورِ حکومت میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ نومنتخب وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے معاہدوں کی منسوخی کے اعلان پر چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 

The post ملائیشیا کا چین سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2OwvBa2