کوئٹہ: مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جوکہ شیخ واصل کے مقام پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے قافلے کے قریب ہوا، قافلہ نوکشی جارہا تھا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
The post مستونگ میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ng9W5X