مکہ المکرمہ: مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں اردن کی خاتون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اردنی خاتون نے حج کے سب سے بڑے رکن وقوفِ عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع جبل الرحمہ اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زچہ اوربچہ دونوں خیریت سے ہیں جب کہ والد نے نولود کا نام ’وادہ‘ رکھا ہے۔
خوشی سے نہال والد نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال کے عملے نے میری بیوی اور بچے کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جس پر وہ سعودی حکام کے شکر گزار ہیں۔
The post حج کے دوران میدان عرفات میں بچے کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2OSWNQH