شیخ رشید ریلوے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر افسران پر برس پڑے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شیخ رشید ریلوے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر افسران پر برس پڑے

 اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر ریلوے افسران پر برس پڑے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق ریلوے اجلاسوں کی اندرونی کہانی باہر آنے پر شیخ رشید پریشان ہو گئے اور آج جیسے ہی اجلاس شروع ہوا شیخ رشید افسران پر برس پڑے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ریلوے کے 10 سال پہلے کے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز اجلاس کی کہانی لفظ بہ لفظ میڈیا کو کیوں اور کس نے بتائی، شیخ رشید نے اجلاس میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کیا ہوتا ہے، کوئی کسی کونہیں بتائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے منصوبوں کی تعریف کی جب کہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے۔

The post شیخ رشید ریلوے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر افسران پر برس پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BPC1ji