امریکی سفیر کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے الوداعی ملاقاتیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

امریکی سفیر کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم ہاؤس میں  الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی الوداعی ملاقات کی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے لیے ڈیوڈ ہیل کی خدمات کو سراہا۔

آرمی چیف نے پاک امریکا تعلقات کے لیے ڈیوڈ ہیل کی کوششوں کی تعریف کی،امریکی سفیر نے علاقائی امن میں پاک فوج کی خدمات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

The post امریکی سفیر کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے الوداعی ملاقاتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2o5zszQ